کراچی میں چیف الیکشن کمشنر کو دھمکیاں تحفظ دینے کا حکم رحمن ملک

صوبائی الیکشن کمشنروں اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کوبھی سیکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت


News Agencies February 01, 2013
دہشت گردی کی دی گئی اطلاعات درست ثابت ہوئیں،جوبات کی تھی اس کا آغاز کراچی سے ہوگیا،وزیرداخلہ،اعلیٰ سطح کااجلاس طلب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں چیف الیکشن کمشنرکو دھمکیاں ملنے پر انھیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

صوبائی حکومتوں کو سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اور صوبائی الیکشن کمشنروں کو بھی خصوصی سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ نے دہشت گردی پرقابوپانے کے اقدامات کاجائزہ لینے کیلیے اعلیٰ سطح کااجلاس آئندہ ہفتے اسلام آباد میں طلب کرلیاجس میں چاروں صوبوں کے انسپکٹرجنرلزپولیس،صوبائی سیکریٹریزداخلہ اورانٹیلی جنس اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

13

ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد دہشت گردی پرقابوپانے کے لیے اقدامات کاجائزہ ،انٹیلی جنس اطلاعات کومربوط بنانااوروفاق اورصوبوں کے درمیان رابطے کو بہتربناناہے۔علاوہ ازیں رحمن ملک نے جمعرات کوایک بارپھرکراچی کے حوالے سے کہا کہ دہشت گردی کی نئی لہر شروع ہوگئی ہے میں نے دہشت گردی کی جب بھی اطلاعات دیں درست ثابت ہوئیں کراچی اوربلوچستان کیلیے جودہشت گردی کی بات کی تھی اس کاآغازکراچی میں دھماکوں سے ہوگیاہے ۔

دہشت گردی کیخلاف اقدامات کیے اورکریں گے۔دریں اثنا اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) فخر الدین جی ابراہیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کو ملنے والی دھمکیوں پر وزارت داخلہ کوخط لکھا ہے جس پر ڈی آئی جی اور سیکریٹری داخلہ کو ہدایت کی گئی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان خیرسگالی کے طورپر 27 بھارتی مچھیروں ایک دوروز میں رہا کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں