راحت بانو ملتانیکر کے نئے گیت کی وڈیو ریلیز

دعائیہ ملی نغمہ شاعر عاصم رضا کا ہے ، موسیقی ساحر علی بگا نے موزوں کی ہے

دعائیہ ملی نغمہ شاعر عاصم رضا کا ہے ، موسیقی ساحر علی بگا نے موزوں کی ہے۔ فائل فوٹو

معروف گلو کارہ ثریا ملتانیکر کی بیٹی گلوکارہ اور فنکارہ راحت بانو ملتانیکر نے ملک کے موجودہ حالات و واقعات کے تناظر میں ایک نئی ویڈیو ''ہو کرم میرے مولا کرم'' ریلیز کی ہے جس میں وطن کی سر بلندی کے لیے بھر پور دعائیں ہیں اس دعائیہ ملی نغمے کو ملک کے معروف شاعر عاصم رضا نے تحریر کیا ہے جب کہ موسیقی ساحر علی بگا نے موزوں کی ہے اس وڈیو کی ڈائریکشن عدیل پی کے نے کی ہے اس کی عکسبندی ملک کے شمالی علاقوں میں سر سبز اور شاداب وادیوں لاہور اورملتان کے تاریخی مقامات اور مزارات پر کی گئی ہے


اس ویڈیو میںراحت بانو ملتانیکرکا گایا ہوا نغمہ انھی پر فلمایا گیا ہے اس کی خاص بات یہ ہے کہ ملک کے لیے اس دعا میں ملک بھر اور خاص طور پر ملتان سے زندگی کے مختلف شعبوں اور مکاتب فکرکی معروف اور نمایندہ شخصیات ، خواتین اور معصوم بچوں کو بھی ہاتھ اٹھاتے دیکھایا گیا ہے ، اس ویڈیو کو شائقین میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے اسے رمضان المبارک اور آزادی کے حوالے سے یکم اگست سے تمام ملکی چینلز الیکٹرانک اور سوشل میڈیا یو ٹیوب اور فیس بک پر ریلیز کر دیا گیا ہے ،

راحت بانو ملتانیکرکا دعائیہ ملی ویڈیو''ہو کرم میرے مولا کرم''پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے گراںقدرتحفہ ہے ۔ راحت بانو ملتانیکراس وقت پاکستان ٹیلی ویژن ملتان سینٹر کی جنرل مینیجر کی ذمے داریاں بھی سر انجام دے رہی ہیں ان کی پہلے بھی متعدد ویڈیوز مارکیٹ میں آ چکی ہیں اور مقبول عام ہیں۔
Load Next Story