کراچی میں بڑے پیمانے پرٹارگٹڈ آپریشن ہوگا شرجیل میمن

کچھ لوگ کراچی میں بدامنی پھیلاکرانتخابات کاالتواچاہتے ہیں،وزیراطلاعات سندھ


Staff Reporter February 01, 2013
پولیس کے اضافی دستے طلب،اب کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی،میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کچھ لوگ کراچی میں بدامنی پھیلا کر عام انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دیجائے گی۔

کراچی میں حالات کو کنٹرول کرنے اور دہشتگردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اب کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔ پولیس اور رینجرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ شہر کے شورش زدہ علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف بھرپور ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔ حالات کو بہتر بنانے کیلیے اندرون سندھ سے پولیس کے اضافی دستے طلب کرلیے گئے ہیں جو آج کراچی پہنچ جائیں گے۔ وہ جمعرات کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

15

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں حالات ایک سازش کے تحت خراب کیے جا رہے ہیں۔ اس میں طالبان، کالعدم تنظیمیں اور دیگر گروپس ملوث ہیں لیکناب حکومت سخت کارروائی کریگی اور دہشتگردوں کو پسپا کردیا جائیگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اور رینجرز کو ہدایت کردی گئی ہے کہ شہر سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلیے بڑے پیمانے پر ٹارگٹڈ آپریشن کیے جائیں، تمام داخلی اور خارجی راستوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی جائیں اور پٹرولنگ بڑھادیجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں