فوجیوں کے سرقلم کرنیکا پاکستانی الزام بے بنیاد ہےبھارت

بھارتی فوج انتہائی پیشہ ور،باصلاحیت ہے،ایسے غیرفوجی اقدامات پسندنہیں کرتی


Online February 01, 2013
بھارتی فوج انتہائی پیشہ ور،باصلاحیت ہے،ایسے غیرفوجی اقدامات پسندنہیں کرتی فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی فوج نے پاکستانی فوجیوں کے سر قلم کرنے کے پاکستان کے حالیہ الزام کو مسترد کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 1988 سے اب تک 12 پاکستانی فوجیوں کے سر قلم کرنے کے بارے میں پاکستان کا الزام بے بنیاد ہے۔

16

بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج انتہائی پیشہ ور اور باصلاحیت ہے، وہ اس طرح کے غیر فوجی اقدامات کو ہرگز پسند نہیں کرتی۔1988 سے لے کر آج تک کسی بھی پاکستانی فوجی کا سر قلم نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس سے قبل ہاٹ لائن رابطوں میں پاکستان کی جانب سے کوئی شکایت کی گئی۔ بیان کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن رابطے سے سرحدی کشیدگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں