’’جانچ پڑتال کا دورانیہ ایک ماہ ہوا تو الیکشن جون سے پہلے ناممکن‘‘

الیکشن کمیشن اس ضمن میںوزارت قانون کوباقاعدہ آگاہ کریگا،ذرائع کادعویٰ

الیکشن کمیشن اس ضمن میںوزارت قانون کوباقاعدہ آگاہ کریگا،ذرائع کادعویٰ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا دورانیہ ایک ماہ کرنیکی سفارشات کو قانونی تحفظ دیا گیا توآئندہ عام انتخابات کا انعقاد اسمبلیاں مارچ میں تحلیل ہونیکی صورت میں ناممکن ہوگا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت قانون کو اس ضمن میں باقاعدہ آگاہ کرنے کیلیے غورکیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق کمیشن نے سیاسی جماعتوں اور حکومت کے ساتھ غیر رسمی ملاقاتوں میں واضح کر دیا تھا کہ عام انتخابات کے مرحلے میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جانچ پڑتال کا دورانیہ ایک ماہ اور اپیلوںکی سماعت10 روز میں مکمل کرنے کی صورت میں صرف کاغذات نامزدگی کا مرحلہ40 دنوں میں مکمل ہوگا۔




ماضی میں شیڈول کا دورانیہ 45 روز سے زیادہ کا نہیں ہوتا تھا، ڈیڑھ ماہ میں پولنگ کا عمل مکمل ہو جاتا تھا، اب اسمبلیاں مارچ کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں تحلیل کرنیکے بیانات اور عام انتخابات مئی کے دوسرے ہفتے میں منعقدکرنے کے بیانات سامنے آرہے ہیں لیکن جانچ پڑتا ل کا مرحلہ ایک ماہ تک کرنے کی سفارش کو قانونی تحفظ دیا تو انتخابات جون کے وسط سے پہلے ممکن نہیں ہوںگے۔ ذرائع کے مطابق اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت قانون کو باقاعدہ آگاہ کیا جائیگا۔
Load Next Story