راحیل شریف کو اسلامی اتحاد کا سربراہ بنانے پر پاکستان سے کئی بار بات کی ہے ایرانی سفیر
پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم رکن ہے اور قطر معاملے میں پاکستان بطور ثالث ایک اہم کردارادا کر سکتا ہے، مہدی ہنر
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے راحیل شریف کے اسلامی اتحاد کے سربراہ بننے پر پاکستان سے کئی بار بات کی ہے یقین ہے اس معاملے سے متعلق پاکستان جلد درست اور اچھا فیصلہ کرے گا۔
ایک ٹی وی انٹرویو میں مہدی ہنر دوست نے کہا قطر تنازع کا مذاکرات کے ذریعے پرامن حل نکالنا چاہیے، خطے میں نیا تنازع بیرونی طاقت کی مداخلت کا سبب بن سکتا ہے، انھوں نے کہا قطر کے معاملے پرسعودی عرب ہم پر خواہ مخواہ الزام تراشی کر رہا ہے، پاکستان امت مسلمہ کا ایک اہم رکن ہے اور قطر معاملے میں پاکستان بطور ثالث ایک اہم کردارادا کر سکتا ہے۔