فلم انڈسٹری کے بحران سے فنکارزیادہ متاثر ہوئےسنگیتا

ٹیلی ویژن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، فنکاروں کے پاس منفرد کردار کا آپشن موجود ہے


Cultural Reporter August 02, 2012
ٹیلی ویژن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا، فنکاروں کے پاس منفرد کردار کا آپشن موجود ہے. فائل فوٹو

فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہدایت کارہ سنگیتا نے کہا فلم انڈسٹری کی خراب صورتحال نے فنکاروں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے لیکن اب بیشتر فنکار ٹیلی ویژن پر کام کرکے اپنی معاشی ضروریات پوری کررہے ہیں۔

بلاشبہ آج کے دور میں ٹیلی ویژن کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا میں بھی ان دنوں کراچی میں ٹیلی ویژن کے متعدد پروگراموں میں شرکت کررہی ہوں۔یہ بات انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہی،انھوں نے کہا ٹیلی ویژن ڈراموں کا معیاراس وقت بہت اچھا ہے فنکاروں کے پاس کام کرنے کے بھر پورمواقع موجود ہیں جب کہ ان کے پاس منفرد کردار ادا کرنے کا بھی آپشن موجود ہے۔

فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے یقینا کوششیں کی جارہی ہیں لیکن جب تک بھارتی فلموں سے ہماری جان نہیں چھوٹے گی فلم انڈسٹری کی بحالی میں مشکلات موجود رہیں گی ہم اچھی اور معیاری فلمیں بنا کر بھارتی فلموں کا زور ختم کرسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں