ناروے اراکین پارلیمنٹ کی ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام دینے کی حمایت

ناروے کی حکمران لیبر پارٹی کے 2 ارکان نےملالہ کا نام ناروے کی نوبل کمیٹی میں جمع کرا دیا


ویب ڈیسک February 01, 2013
ناروے کی حکمران لیبر پارٹی کے 2 ارکان نےملالہ کا نام ناروے کی نوبل کمیٹی میں جمع کرا دیا فوٹو: فائل

اراکین پارلیمنٹ نے پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام دینے کی حمایت کر دی.

ناروے کی حکمران لیبر پارٹی کے 2 ارکان نےملالہ کا نام ناروے کی نوبل کمیٹی میں جمع کرا دیا،اب ناروے کی نوبل کمیٹی یہ نام سویڈن کو بھجوائے گی جہاں نوبل انعام سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

لیبر پارٹی کی ویب سائٹ کے مطابق ملالہ کو طالبان کے خلاف لکھنے پر گولی کا نشانہ بنایا گیا، ویب سائٹ پر یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ملالہ نے لڑکیوں کی تعلیم کے حق کے لئے جدوجہد کی ہے اور اس وجہ سے انہیں نوبل انعام ملنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں