جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دوں گا رحمان ملک

جب جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گا تب ہی تفصیلات منظرعام پرلاؤں گا، رحمان ملک


ویب ڈیسک June 20, 2017
جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپرملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کوطلب کیا ہے فوٹو: فائل

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ان سے جیسے سوال کرے گی وہ ویسے ہی جواب دیں گے۔

سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے برطانیہ سے وطن واپس پہنچنے پر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 جون کو وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے پر ہی تفصیلات منظرعام پرلائیں گے، دیکھنا یہ ہو گا کہ جے آئی ٹی ان سے کیا سوالات کرتی ہے، جے آئی ٹی جیسے سوال پوچھے گی ویسے جواب دیں گے۔

دوسری جانب رحمان ملک کا چیمپئینز ٹرافی کی جیت پرکہنا تھا کہ قومی ٹیم کے فائنل جیتنے پر بہت خوشی ہے جب کہ گرین شرٹ نے ہر اس ٹیم کو ہرایاجیسے ہر پاکستانی ہرانا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے حدیبیہ پیپر ملز کیس میں نواز شریف کے خلاف گواہی کے لیے سینیٹر رحمان ملک کو طلب کیا ہے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں