فخرزمان نے اپنی کامیابی نیوی کوچ کے نام کردی

وطن واپس آنے پرمیری سوچ سے بھی زیادہ والہانہ استقبال کیا گیا، فخر زمان


ویب ڈیسک June 20, 2017
بھارتی کھلاڑیوں کا میچ کے دوران رویہ بہتر رہا، فخرزمان: فوٹو: فائل

لاہور: چیمئپنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے اپنی کامیابی کو نیوی کوچ کے نام کیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مردان میں اپنے آبائی علاقے کاٹلنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کا کریڈٹ ٹیم منیجمنت کوجاتا ہے لیکن اپنی کارکردگی کو پاک بحریہ کے کوچ کے نام کرتے ہیں۔ انہوں نے پاک بحریہ کی وردی میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاک بحریہ کو فخر زمان پر فخر ہے، نیول چیف

قومی ٹیم کے ہیرو نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے، ٹیم کی کامیابی سے قوم کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ جب کہ وطن واپس آنے پر میری سوچ سے بھی زیادہ والہانہ استقبال کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کو دھول چٹا کر پاکستان کرکٹ کا چیمپئن بن گیا

فخرزمان نے کہا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ زیادہ اونچے شاٹس مت لگانا اور ان کے اس مشورے پر عمل کرکے سرخرو ہوا، موقع ملا تو انشا اللہ آئندہ بھی اچھی پرفارمنس دوں گا ، بھارت کے خلاف سب کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ میچ ہم نے انوکھے اندازمیں کھلینا ہے جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کا میچ کے دوران رویہ بہتررہا۔

واضح رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے 4 میچوں میں دو نصف اور ایک سنچری اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں