نئے صوبے سے متعلق کمیشن کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش

نئےصوبےکے لئے قومی اسمبلی کی 69 اورصوبائی اسمبلی کی 124 نشستیں تجویز کی گئی ہیں۔

نئےصوبےکے لئے قومی اسمبلی کی 69 اورصوبائی اسمبلی کی 124 نشستیں تجویز کی گئی ہیں۔ فوٹو فائل

پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق پارلیمانی کمیشن کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی گئی۔


پارلیمانی کمیشن نےنئےصوبےکا نام بہاولپور جنوبی پنجاب تجویز کیا ہے، نئےصوبےکے لئے قومی اسمبلی کی 69 اورصوبائی اسمبلی کی 124 نشستیں تجویز کی گئی ہیں، اس موقع پر رکن اسمبلی حمیرخان روکھڑی نےکمیشن کی رپورٹ پھاڑ دی۔

رپورٹ میں ہزارہ صوبہ شامل نہ کرنے پرشاہجہان یوسف نےقومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، نئےصوبے میں پانی کے امورمشترکہ مفادات کونسل کےذریعے حل کرنےکی تجویز دی گئی، سینیٹرکامل علی آغا نے کہا کہ ہزارہ صوبہ بنانےکیلئےبھی عملی اقدامات کئےجائیں۔

Recommended Stories

Load Next Story