ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی نااہل قرار

مسلم لیگ (ن) کے شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قراردیا گیا


ویب ڈیسک June 20, 2017
افتخار کیانی نے الیکشن کمیشن میں شوکت بھٹی کی نااہلی کی درخواست دائر کی تھی: فوٹوـ فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قراردے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق 2013 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 4 گوجرخان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی شوکت بھٹی کو بی اے کی جعلی ڈگری پر نااہل قرار دینے کے لیے ان کے مخالف امیدوار افتخار کیانی نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شوکت بھٹی کو جعلی ڈگری پر نااہل قراردے دیا۔

واضح رہے کہ جعلی ڈگری کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے 2013 میں شوکت بھٹی کے خلاف مقدمہ درج کراتے ہوئے ان کی رکنیت معطل کردی تھی، جس کے خلاف انہوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ لاہورہائی کورٹ نے ان کی صوبائی اسمبلی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا تو ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں