قوانین ہوامیں نہیں بلکہ زمینی حقائق دیکھ کر بنائے جاتے ہیں چیف جسٹس

بلدیاتی ایکٹ میں اختیارات میئر کو نہیں کسی اور کو دیئے گئے ہیں اس بات کو سمجھیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک February 01, 2013
بلدیاتی ایکٹ میں اختیارات میئر کو نہیں کسی اور کو دیئے گئے ہیں اس بات کو سمجھیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی کی صورتحال خراب ہے گزشتہ رات بھی 24 نعشیں ملی ہیں قوانین ہوا میں نہیں بلکہ زمینی حقائق دیکھ کر بنائے جاتے ہیں۔

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے صوبائی حکومت کے وکیل سے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ میں اختیارات میئر کو نہیں کسی اور کو دیئے گئے ہیں اس بات کو سمجھیں، انہوں نے کہا کہ میئر کو رکھنے کے لئے سادہ اکثریت جبکہ ہٹانے کے لئے دو تہائی اکثریت کیوں مقرر کی گئی ہے، صوبائی ادارے میٹروپولیٹن کو دے دیئے گئے تو وزارتیں کیا کریں گی کیا وہ صرف لکھت پڑت ہی کریں گی۔

اس موقع پر جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ فنڈز اگر میٹروپولیٹن اور کونسل کو دے دیئے گئے تو صوبائی حکومت لولی لنگڑی ہوجائے گی، عدالت نے 43 محکموں کو مقامی حکومتوں کو منتقل کرنے کے بارے میں حکم امتناعی برقراررکھتے ہوئے کیس کی سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |