سینیٹ نے فیئرٹرائل بل 2012 کی متفقہ طور پر منظوری دیدی

تارکین وطن کو اپنے رہائشی ملک میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔وزیر قانون


ویب ڈیسک February 01, 2013
تارکین وطن کو اپنے رہائشی ملک میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔وزیر قانون۔ فوٹو: فائل

سینیٹ نے فیئرٹرائل بل 2012کی متفقہ طور پر منظوری دیدی، اس موقع پر وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ تارکین وطن کو اپنے رہائشی ملک میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے لیے قانون سازی کی جارہی ہے۔

سینیٹ میں وقفہ سوالات میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں 43 لاکھ تارکین وطن کے اپنے حلقوں میں ووٹ رجسٹرڈ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ انتخابی فہرستوں میں تصاویر اور انگلیوں کے نشانات بھی شامل ہیں۔

قائدایوان سینیٹرجہانگیر بدر نے ایوان کو بتایا کہ پیپلزپارٹی قومی ایئرلائن اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ نہیں لیتی ، پی پی پی صرف مزدورں کے تحفظ کے لیے یونٹی کے انتخابات میں حصہ لیتی ہے، سینٹ کا اجلاس بدھ کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں