ویمنز ورلڈ کپ آسڑیلیا نے پاکستان کو 91 رنز سے ہرا دیا
پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے 175رنز کے جواب میں 33.2 اوورز میں صرف 84 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی
ویمنز ورلڈ کپ گروپ بی کے پہلے میچ میں آسڑیلیا نے پاکستان کو 91 رنز سے ہرا دیا۔
بھارت کے شہر کٹک میں کھیلے گئے گروپ بی کے پہلے میچ میں پاکستان کی نپی تلی بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیم 50 اوورز نہ کھیل سکی اورپوری ٹیم 46.1 اوورز میں 175 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ،پاکستان کی سعدیہ یوسف نے 3 اسماویہ اقبال نے 2 اور سمعیہ صدیقی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 33.2 اوورز میں صرف 84 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی،پاکستانی بیٹنگ لائن آسٹریلوی بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اوربسمیٰ معروف کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی کریز پرزیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکی،بسمیٰ معروف نے سب سے زیادہ 43 رنز اسکور کئے، کپتان ثنامیر 2 ، ناہیدہ خان 10 ، نین عابدی 7، جویریہ خان نے 5 رنزبنائے۔