پاک فوج نے افغان سرحد پرخاردارتارلگانے کا کام شروع کردیا

پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند، خیبر اور دوسرے مرحلے میں بلوچستان سمیت دیگر سرحدوں پر باڑ لگائی جائے گی، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک June 20, 2017
پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سے سرحد پر نئے قلعے اور چوکیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

پاک فوج نے افغانستان کے ساتھ متصل سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر سیکیورٹی اقدامات کے تحت پاک افغان سرحد پر خاردار تار لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے تاکہ دہشت گرد عناصر کو دراندازی سے روکا جاسکے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ خاردار تار دو مرحلوں میں لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں باجوڑ، مہمند، خیبر ایجنسیوں اور دوسرے مرحلے میں باقی سرحدوں بشمول بلوچستان میں باڑ لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے سرحد پر نئے قلعے اور چوکیاں بھی بنائی جارہی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ محفوظ سرحد پاکستان اور افغانستان دونوں کے مشترکہ مفاد میں ہے اور دیرپا امن کے لیے بارڈر سیکیورٹی میکنزم ضروری ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں