پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کردیا

پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 23 کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی ہے

ہرکھلاڑی کو 10 لاکھ روپے بونس دیا جائے گا،فوٹو:فائل




پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شاندارفتح کے بعد قومی ٹیم کیلئے لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے، پی سی بی حکام کے مطابق فاتح ٹیم کے ہرکھلاڑی کو 10 لاکھ روپے بونس دیا جائے گا جب کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق علیحدہ سے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا بونس بھی تقسیم کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کو آئی سی سی کی جانب سے 23 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی ہے، فائنل میں شکست سے دوچار ہونے والی بھارتی ٹیم کو 11 کروڑ 53 لاکھ روپے ملے ہیں۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں انگلینڈ اور بنگلہ دیش میں ہر ایک کو 4 کروڑ 71 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریارخان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نجم سیٹھی نے قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے،میڈیا کو جاری کیے گئے پیغام میں کپتان سرفراز احمد، ٹیم پلیئرز کے اسپرٹ کو سراہا گیا ہے اور اس کے ساتھ کھیل کے جدید تقاضوں کے مطابق جارحانہ کرکٹ کا سبق پڑھانے پر مکی آرتھر، کوچنگ سٹاف، چیف سلیکٹر انضمام الحق اور دیگر ارکان کو بھی مبارکباد دی گئی ہے۔

 


Load Next Story