بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے مستعفیٰ

انیل کمبلے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی وجہ کپتان ویرات کوہلی سے اختلافات قرار دی جا رہی ہے


Sports Desk June 20, 2017
انیل کمبلے کی جانب سے عہدہ چھوڑنے کی وجہ کپتان ویرات کوہلی سے اختلافات قرار دی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ انیل کمبلے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے۔

انیل کمبلے کا ایک سالہ کنٹریکٹ چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو گیا تھا لیکن یہ بات یقینی تھی کہ میگا ایونٹ کے فوراً بعد دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی وہی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے لیکن اب کریبیئن جزائر کے دورہ سے 4 روز قبل ہی انہوں نے عہدہ چھوڑ دیا ہے جس کی وجہ کپتان ویرات کوہلی سے اختلافات قرار دی جا رہی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آئی سی سی نے 2021 میں چیمپئنز ٹرافی بھارت میں نہ کرانے کا عندیہ دیدیا

پیر کو لندن میں بی سی سی آئی کی میٹنگ ہوئی جس میں ویرات کوہلی، انیل کمبلے، سیکرٹری امیتابھ چودھری، سی ای او راہول جوہری اور جی ایم کرکٹ آپریشنز ایم وی سریدھر نے شرکت کی۔ بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق میٹنگ خوشگوار موڈ میں نہیں ہوئی اور کوہلی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کیلیے تیار نہیں ہوئے، میٹنگ کے بعد ہی کمبلے نے خود عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارتی شائقین کرکٹ نے بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے

بھارتی میڈیا کے مطابق پلیئرز کی جانب سے کوچ کے لیے منفی تاثرات ملنے کے بعد بورڈ یہ اقدام اٹھانے پرمجبور ہوا۔ کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر پلیئرز نے ان کے رویے کو حاکمانہ قرار دیا تھا۔ بھارتی ٹیم کے نئے کوچ کیلیے کمبلے سمیت 6 امیدوار سامنے آ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں