شاہ رخ کے چھوٹے بیٹے ابرام کو لوگوں سے نفرت کیوں

فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران نوازالدین صدیقی سے مجھے مار کھاتا دیکھ کر ابرام نوازسے ناراض ہوگیا تھا، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک June 20, 2017
فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران نوازالدین صدیقی سے مجھے مار کھاتا دیکھ کر ابرام نوازسے ناراض ہوگیا تھا، شاہ رخ خان۔ فوٹو : فائل

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ چھوٹے بیٹے ابرام کو ان سے اتنی محبت ہے کہ اگر فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی مجھ سے لڑائی بھی کرے تو ابرام کو اس سے نفرت ہوجاتی ہے۔

شاہ رخ خان کے ابرام کے علاوہ بھی 2 بچے ہیں لیکن شاہ رخ اپنے بیٹے ابرام سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور کسی بھی پیار کرنے والے والد کی طرح ان کے بے حد لاڈ بھی اٹھاتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کیا ابرام شاہ رخ خان کا بیٹا نہیں؟

ایک انٹریو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ نہ صرف مجھے اپنے بیٹے ابرام کا خیال رہتا ہے بلکہ ابرام بھی میرا اتنا ہی خیال رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی شوٹنگ کے دوران ابرام مجھے کسی اداکار سے لڑتے دیکھتا ہے تو ابرام کو یہ سب حقیقی لگتا ہے اور وہ مجھ سے لڑنے والے شخص سے نفرت کرنا شروع کردیتا ہے، صرف یہی نہیں بلکہ جب بھی ابرام اس شخص سے ملتا ہے وہ کافی غصہ میں ہوتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بیٹے ابرام میں نیا شاہ رخ دیکھ رہا ہوں، شاہ رخ

شاہ رخ خان نے کہا جب فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران مجھے نوازالدین صدیقی سے مار کھاتے دیکھا تو دبئی میں نوازالدین صدیقی سے ملاقات کے دوران ابرام ناراض تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں