پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن جیسے چیلنجز کا سامنا ہے شہباز شریف

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 40 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے، شہباز شریف

ہنگری کی اسٹیل ٹیکنالوجی کی مہارت سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہئے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔



لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سے ہنگری کےسفیر''اسٹوان سابو'' نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ ہنگری کی اسٹیل ٹیکنالوجی کی مہارت سے پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی اور کرپشن جیسے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 40 ہزار جانوں کی قربانی دی ہے۔


شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فوجی آپریشن واحد حل نہیں بلکہ سماجی اور معاشرتی اقدامات کرنا بھی ضروری ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story