بلدیہ ملیرکا 2 ارب82 کروڑ کا بجٹ اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا

شاہراہوں کو 15 کروڑ کی لاگت سے تعمیرکیا جائے گا، بجٹ میں پانی کی فراہمی کے لیے 10کروڑ روپے مختص


Staff Reporter June 21, 2017
نکاسی آب کے لیے 11کروڑ 15 لاکھ ،تعلیم کی بہتری کے لیے 4کروڑ، کھیل کے میدانوں کیلیے 8کروڑرکھے گئے ہیں فوٹو : فائل

PESHAWAR: کونسل بلدیہ ملیرکا بجٹ اجلاس چیئرمین وکنوینر جان محمد بلوچ کی زیر صدارت کونسل ہال مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ،اجلاس میں بلدیہ ملیرکا آئندہ مالی سال 2017-18ء کا 2ارب 82 کروڑ90 لاکھ 89 ہزار 80 روپے کا بجٹ پیش کیا گیا جو کہ طویل بحث و مباحثے اور غورکے بعد اتفاق رائے سے منظور کر لیا گیا، بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ2ارب 83 کروڑ78 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

اگلے مالی سال کے دوران بلدیہ عالیہ ملیر کی شاہراہوں کو 15 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا، پانی جیسی بنیادی سہولت کی فراہمی کی مد میں 10کروڑ ، نکاسی آب کی بہتری کیلیے 11کروڑ 15 لاکھ ،تعلیم کی بہتری کیلیے 4کروڑ،عوام کو طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلیے ایک کروڑ22لاکھ، پارکوں اور کھیل کے میدانوں کی بہتری کیلیے 8کروڑ30لاکھ ، ڈسپنسریزمیٹرنٹی ہوم کی عمارتوں کی تعمیر و ترقی کیلیے2 کروڑ 50لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ،بجٹ دستاویز میں 12 لاکھ89 ہزار80روپے بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، بجٹ اجلاس میں وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت ، میونسپل کمشنر عمران اسلم ، اراکین کونسل اور افسران شریک تھے، بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ ملیر نے کہا کہ ماضی میں ملیر کو ترقیاتی و تعمیرات حوالے سے نظر انداز کیا گیا، جب ہم نے بلدیہ ملیر کا انتظام سنبھالا تو ہمارے پاس وسائل کم اور مسائل زیادہ تھے۔

ملیر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا تھا، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں، ہم نے ماضی میں الجھنے کے بجائے ملیر کی تعمیر و ترقی کا کام نئے عزم کے ساتھ شروع کیا اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مختلف جماعتوں کے اراکین کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں ، چیئرمین بلدیہ ملیر نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے،بجٹ اجلاس میں چیئرمین کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیتی جبکہ قومی ٹیم کی فتح پر تہنیتی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں