حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے پرویز مشرف

موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے جس بھنور میں پھنسا دیا ہے واپس آکر اس سے پاکستان کو نکالوں گا، پرویز مشرف


ویب ڈیسک February 01, 2013
موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے جس بھنور میں پھنسا دیا ہے واپس آکر اس سے پاکستان کو نکالوں گا، پرویز مشرف فوٹو: فائل

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے۔


اسلام آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے وڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مسائل کے جس بھنور میں پھنسا دیا ہے وہ واپس آکر اس سے پاکستان کو نکالیں گے۔ اجلاس میں پرویز مشرف کو یہ اختیار بھی دیا گیا وہ الیکشن میں جس جماعت سے چاہیں انتخابی اتحاد کرلیں۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات آسیہ اسحاق نے بتایا کہ سی ای سی اجلاس میں پرویز مشرف نے وطن واپسی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں