کنٹرول لائن پر شہریوں کو محفوظ بنانے کا منصوبہ تیار

رابطہ سڑکوں کی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جائیگا


شبیر حسین June 21, 2017
فوٹو: اے ایف پی/فائل

لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی سول آبادی پربلا اشتعال فائرنگ کے واقعات میں اضافے کے پیش نظرآزاد کشمیر حکومت نے لائن آف کنٹرول پر رہنے والی شہری آبادی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا جامع منصوبہ تیارکر لیا۔

منصوبے کے تحت لائن آف کنٹرول پر واقع تمام 13 اضلاع میں شہریوں کو محفوظ بنانے کیلیے613 بنکرز، تمام سب ڈویژنز میں15 ایمرجنسی رسپانس سینٹرز قائم، ایمرجنسی ہیلتھ کیئرسروسزکی فراہمی اورایمرجنسی میں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلیے رابطہ سڑکوں کی صورت حال کو مزید بہتر بنایا جائیگا، منصوبے کا پی سی ون تیار کر لیا گیا۔

منصوبے پر 2 ارب 64 کروڑ 67 لاکھ 43 ہزار روپے لاگت آئے گی، دستاویز کے مطابق بنکرزکے قیام پر39 کروڑ 95 لاکھ 85 ہزار روپے لاگت آئے گی، ان تمام علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر پر 21 کروڑ 16 لاکھ 56 ہزارروپے لاگت آئے گی، ایمرجنسی رسپانس سینٹرزقائم کرنے پر 83 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار روپے جبکہ ایمرجنسی ہیلتھ کیئر سروسز فراہمی پر 32 کروڑ 61 لاکھ 73 ہزار روپے لاگت آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں