جان ابراہم کی نئی فلم ’’آئی می اور میں‘‘ نمائش کے لئے تیار

ہدایت کار کپل شرما کی پہلی فلم میں جان ابراہم کے ساتھ چترانگدا سنگھ اور پراچی دیسائی ہیروئنز کا کردار ادا کررہی ہیں۔

فلم میں ’’ہیلو جانے جہاں‘‘ کے ٹائٹل والے اس گانے کے بول کوثر منیر نے لکھے ہیں اور آواز کا جادو نیرج شردھار اور انوشکا مچنڈا نے جگایا ہے۔ فوٹو: کرٹیسی

بالی ووڈ کے چاکلیٹ ہیرو جان ابراہم کی نئی فلم ''آئی می اور میں'' کا ٹریلر اور نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی۔



ہدایت کار کپل شرما کی رومانس سے بھرپور پہلی فلم میں جان ابراہم کے ساتھ چترانگدا سنگھ اور پراچی دیسائی ہیروئنز کا کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی کہانی ایک سادہ طبیعت کے مالک نوجوان میوزک پروڈیوسر کے گرد گھومتی ہے جو بیک وقت 2 لڑکیوں کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے۔


فلم میں ''ہیلو جانے جہاں'' کے ٹائٹل والے اس گانے کے بول کوثر منیر نے لکھے ہیں اور آواز کا جادو نیرج شردھار اور انوشکا مچنڈا نے جگایا ہے۔ گانےکی ویڈیو میں جان ابراہم اپنی ہیروئنوں پراچی اور چترانگدا کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں اور یہ گانا سری دیوی کی 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ''چالباز'' کے گانے ''نہ جانے کہاں سے آئی ہے، دیوانہ کسے بنائے گی یہ لڑکی'' کی نقل ہے۔


دوسری جانب فلم کی ہیروئن چترانگدا سنگھ کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ یہ فلم کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ فلم یکم مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

Load Next Story