پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والا ایرانی ڈرون مارگرایا

جے ایف 17 تھنڈر طیارے نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی ڈرون کو تباہ کیا


ویب ڈیسک June 21, 2017
بغير پائلٹ کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں جاسوسی کررہا تھا، حکام۔ فوٹو: فائل

پاک فضائیہ نے بلوچستان میں دراندازی کرنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔

غیر ملکی میڈیا نے پاكستانی حكام كے حوالے سے بتايا ہے كہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر نے ضلع پنجگور میں سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر ایرانی جاسوس طیارہ مارگرایا۔ بغير پائلٹ کا طیارہ پاكستانی فضائی حدود كے بہت اندر پرواز کرتے ہوئے جاسوسی کررہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے پنجگور کے علاقے پروم سے ايرانی ڈرون کا ملبہ برآمد کرکے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

پاک فضائيہ کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے موقف سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل پنجگور میں ایران کی گولہ باری کے نتیجے میں ایک کار سوار شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں