کراچی میں چور مسجد سے معتکفین کا سامان لے اڑا

چور گلشن اقبال بلاک 7 میں واقع مسجد میں بیٹھے معتکفین کے موبائل فونز اور دیگر سامان لیکر فرار ہو گیا


ویب ڈیسک June 21, 2017
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی۔ فوٹو: اسکرین گریب

گلشن اقبال میں چور نے مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے افراد کو بھی نہ بخشا اور معتکفین کا سامان چوری کر کے رفو چکر کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک سیون میں واقع مسجد میں ایک چور داخل ہوا اور معتکفین کے نیند میں ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کے موبائل فونز، بٹوے اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید کپڑوں میں ملبوس ایک شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے اور معتکفین کا قیمتی سامان لے کر باآسانی فرار ہو جاتا ہے۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں