رائیونڈ میں بارش کے باعث دکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ہلاک

دکان کی چھتانتہائی بوسیدہ تھی جو تیز بارش کو برداشت نہ کرسکی، پولیس


ویب ڈیسک June 21, 2017
امدادی کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ فوٹو: فائل

لاہور: مانگا روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے تین افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

لاہور پولیس کے مطابق مانگا روڈ پر شدید بارشوں سے ایک خستہ حال دکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چھت اس وقت گری جب گاہک دکان میں خریداری میں مصروف تھے۔ امدادی کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں