محمد حفیظ اورجنید خان کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

ٹھان لیا تھا کہ جیت کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، جنید خان


ویب ڈیسک June 21, 2017
کوشش ہو گی کہ مستقبل میں بھی قوم کو اسی طرح خوشیاں بانٹتے رہیں، محمد حفیظ۔ فوٹو: سوشل میڈیا / این این آئی

NEW DELHI: چیمپئنز ٹرافی کے فاتح قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور محمد حفیظ اور جنید خان کا بھی وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا۔

قومی ٹیم کے مڈل آرڈربلے باز محمد حفیظ لاہور پہنچے تو ایئرپورٹ پر ان کے بیٹے، بیٹی اور رشتہ داروں سمیت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ چیمپئنزٹرافی جیتنے میں اپنا حصہ ڈالنے پربہت خوش ہوں، دعا ہے ہم اسی طرح قوم کوآئندہ بھی خوشیاں دیتے رہیں اور قوم اسی طرح ہمیں سپورٹ کرتی رہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بالرجنید خان اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں فاسٹ بالر کو سامان گم ہونے کی وجہ سے پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں جنید خان پولیس سیکیورٹی میں موٹر وے کے راستے صوابی روانہ ہوئے جہاں صوابی اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جنید خان نے کہا وہ قوم کی خوشی پر آج بہت خوش ہیں۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ بھارت کے کے خلاف میچ ہارے تو سب نے کہا کہ یہ ٹیم چیمپئنزٹرافی نہیں جیت سکتی لیکن ٹھان لیا تھا کہ جیت کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے اور پھر ٹرافی جیت کر قوم کو خوشیوں کا تحفہ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں