پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں 27 پلیئرز طلب
کیمپ کا انعقاد پاکستان کرکٹ ٹیم کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے
لاہور:
قومی سلیکشن کمیٹی نے 27 منتخب پلیئرز کو 10 ہفتے کے ہائی پرفارمنس کیمپ کیلیے 3 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔
ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد پاکستان کرکٹ ٹیم کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جب کہ کیمپ 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تمام پلیئرز 2 جولائی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے جب کہ فخر زمان اور شاداب خان جولائی کے تیسرے ہفتے سے کیمپ جوائن کریں گے۔
اوپنرز میں سمیع اسلم، فخر زمان، امام الحق، صاحبزادہ فرحان، مڈل آرڈر میں عمر امین، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین، آصف ذاکر، عمر اکمل، فاسٹ بولرز میں عثمان شنواری، ثمین گل، محمد عرفان، میر حمزہ، رومان رئیس، اسپنرز میں محمد اصغر، شاداب خان، بلال آصف، محمد عرفان، اسامہ میر، فاسٹ بولنگ آل راﺅنڈرز میں عامر یامین، فہیم اشرف، عماد بٹ اور حسین طلعت، اسپن بولنگ آل راﺅنڈرز میں محمد نواز، آغا سلمان اور وکٹ کیپرز میں محمد رضوان اور محمد حسان شامل ہیں۔