پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی 8 ویں سالگرہ

پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی تھی


Sports Reporter June 21, 2017
پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی تھی . فوٹو : فائل

پاکستان نے یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی تھی جسے 8 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیے ہوئے 8 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے 2009 میں یونس خان کی قیادت میں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔ میگا ایونٹ 5 سے 21 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا جس میں 12ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔ سپر ایٹ فارمیٹ کے تحت پاکستان، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز نے سیمی فائنلز کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت فائنل اعدادو شمارکے آئینے میں



پاکستان نے شاہد آفریدی کی شاندار کارکرد گی کی بدولت جنوبی افریقہ کو زیر کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی اور لارڈز میں سری لنکا کو شکست دی تھی، آئی لینڈرز نے 6 وکٹ پر 138رنز اسکور کئے تھے، گرین شرٹس نے شاہد آفریدی کی دھواں دار اننگز کی بدولت 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا۔ بوم بوم نے 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی اور مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں 27 پلیئرز طلب

واضح رہے کہ 18 جون کو قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوئی اور پاکستان کیلیے ٹائٹل کے 8 سالہ قحط کو ختم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں