سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔


Web Desk June 21, 2017
زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.3 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں