کامران فیصل کی قبر کشائی آج کی جائے گی والد کا انکار

سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہی قبر کشائی کی اجازت دیں گے، والد کامران فیصل


ویب ڈیسک February 01, 2013
سپریم کورٹ میں جمعہ کو درخواست دائر کی تھی کہ میت کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا جائے جس کے پینل میں قابل اور تجربہ کار ڈاکٹرز ہوں، والد کامران فیصل فوٹو: فائل

نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کامران فیصل کی قبر کشائی آج کی جائے گی مگر ان کے والد عبدالحمید نے سپریم کورٹ کا حکم ملنے تک قبر کشائی کرانے سے انکار کردیا ہے۔

والد عبدالحمید کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں جمعہ کو درخواست دائر کی تھی کہ میت کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرایا جائے جس کے پینل میں قابل اور تجربہ کار ڈاکٹرز ہوں، وہ ڈاکٹرز جو پہلے پوسٹ مارٹم میں موجود تھے وہ نہیں ہونےچاہئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ درخواست کی سماعت پیر کو ہوگی اور وہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ہی قبر کشائی کی اجازت دیں گے، اس حوالے سے مقامی انتظامیہ کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |