رواں سال صدقہ فطر کم از کم 100 روپے ہے رویت ہلال کمیٹی

30 دنوں کا فدیہ صوم گندم کی قیمت کے لحاظ سے 3 ہزار فی کس ادا کیا جا سکتا ہے، ںوٹیفکیشن


این این آئی June 22, 2017
30 دنوں کا فدیہ صوم گندم کی قیمت کے لحاظ سے 3 ہزار فی کس ادا کیا جا سکتا ہے، ںوٹیفکیشن۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر کم ازکم 100 روپے تک ہوگا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گندم کی قمیت کے لحاظ سے فطرانہ فی کس100، جوکے لحاظ سے 240 روپے، کھجوراورکشمش کی قیمت کے لحاظ سے 1600 روپے ادا کیا جا سکتا ہے۔

ںوٹیفکیشن کے مطابق 30 دنوں کا فدیہ صوم گندم کی قیمت کے لحاظ سے 3 ہزار فی کس، جو 7200 فی کس، کھجور 48000 روپے اور کشمش کی قیمت کے لحاظ سے بھی 48 ہزار روپے ادا کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں