چیمپئنز ٹرافی ریکارڈز شاداب فائنل کھیلنے والے نوعمر پلیئر بنے

شاداب نے اسی فائنل میں سابق کم عمر ترین پلیئر یووراج سنگھ کوٹھکانے لگایا۔


June 22, 2017
حسن علی کو 4 میچز میں 3 یا زائد شکار کرنے والے تیسرے بولر کا اعزاز ملا۔ فوٹو: این این آئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد آئی سی سی کی جانب سے فائنلز کے کچھ اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں.

حسن علی آئی سی سی ایونٹ کے 4 میچز میں 3 یا اس سے زیادہ بار 3 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل عمران خان (ورلڈ کپ 1987) اور شاہد آفریدی (ورلڈ کپ 2011) میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ حسن علی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے کسی سنگل ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے ریکارڈ میں ویسٹ انڈین پیسر جیروم ٹیلر کے ہم پلہ ہو گئے ہیں جنھوں نے 2006 میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ادھر شاداب خان چیمپئنز ٹرافی فائنل کھیلنے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے اسی فائنل میں سابق کم عمر ترین پلیئر یووراج سنگھ کوٹھکانے لگایا۔ چیمپئنز ٹرافی میں صرف پاکستان ٹیم نے ہی نوجوان پلیئرز کو ڈیبیو کا موقع دیا، 3 پلیئرز کو ڈیبیو کروانے والی یہ ٹیم ٹرافی اپنے نام کرنے میں بھی کامیاب رہی جبکہ 18 جون کو پاکستان نے بھارت کے خلاف ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 180 رنز کے مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

علاوہ ازیں فخر زمان آئی سی سی ایونٹ کے فائنل میں کیریئر کی اولین سنچری بنانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے ہیں، اس سے قبل کلائیو لائیڈ اور فلو ویلس یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں بیٹسمین اس کے بعد کوئی تھری فیگر اننگز نہ کھیل سکے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمئپنز ٹرافی فائنل میں پاکستان ٹیم کی جانب سے 9 چھکے کسی بھی ٹیم کی جانب سے فیصلہ کن معرکے میں لگائے گئے سب سے زیادہ سکسر ہیں۔ پاکستان کی جانب سے 4 وکٹ پر 338 رنز آئی سی سی ایونٹس کے فائنل میں بننے والا دوسرا بڑا مجموعہ ہے، اس سے قبل آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 2007 میں بھارت کیخلاف 2 وکٹوں پر 359 رنز بنائے تھے، دونوں بڑے مجموعے بھارت کے خلاف بنے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں