حصص مارکیٹ انڈیکس ریکارڈ 17266 پوائنٹس پر آگیا

تیزی کے سبب44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں2 ارب66 کروڑ65 لاکھ6 ہزار 939 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔


Business Reporter February 02, 2013
تیزی کے سبب44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں2 ارب66 کروڑ65 لاکھ6 ہزار 939 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ فوٹو : آن لائن

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی اتارچڑھائو کے بعد تیزی کی لہر برقرار رہی اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 17266 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

تیزی کے سبب44 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں2 ارب66 کروڑ65 لاکھ6 ہزار 939 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس23.49 پوائنٹس کے اضافے سے17266.23 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس21.81 پوائنٹس کے اضافے سے 14106.66 اور کے ایم آئی30 انڈیکس53.03 پوائنٹس اضافے سے29748.23 ہوگیا، کاروباری حجم 47.79 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر14 کروڑ23 لاکھ83 ہزار950 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ325 کمپنیوں تک محدود رہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں