قومی ترانے کی دھن کو معیار کے سازوں کیساتھ جدت دینے کا فیصلہ

متعلقہ ادارے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات تاریخی بنانے کیلیے مربوط کوششیں کریں، مریم اورنگزیب


APP/INP June 22, 2017
متعلقہ ادارے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات تاریخی بنانے کیلیے مربوط کوششیں کریں، مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ70ویں یوم آزادی کی تقریبات کو شایان شان طریقے سے منانے کیلیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مریم اورنگزیب نے یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، متعلقہ ادارے تقریبات کو تاریخی بنانے کیلیے مربوط کوششیں کریں، اجلاس میں احمد جی چھاگلہ کی تیار کی گئی قومی ترانے کی دھن کو جدت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ قومی ترانے کی دھن کو عالمی معیار کے سازوں کے مطابق نئی جدت دی جائیگی۔ نئی دھن پاکستان کی ثقافت کی بھی علمبردار ہو گی۔ ڈائریکٹر جنرل (پی این سی اے) کو اس حوالے سے تفصیلی تجاویز پیش کرنیکی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں 70سالہ تقریبات کے حوالے سے لوگو کے ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں قومی ٹیم کی تاریخی فتح پر ملک بھر میں جشن منایا گیا، پی ٹی وی قومی جشن کے حوالے سے خصوصی پروموز اور پروگرام تیار کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں