بھارت میں مسلمان ڈرائیور پر پاکستانی جھنڈا رکھنے کے الزام پر تشدد

پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا کوئی جرم نہیں، ایساکرنا ہر شخص کا ذاتی فعل ہے، ڈائریکٹر ایمنسٹی انڈیا پروگرام


Monitoring Desk/APP June 22, 2017
پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا کوئی جرم نہیں، ایساکرنا ہر شخص کا ذاتی فعل ہے، ڈائریکٹر ایمنسٹی انڈیا پروگرام۔ فوٹو: فائل

JAKARTA: ہندو انتہا پسندوں نے پاکستان سے ہار کا غصہ مسلمانوں پر اتارنا شروع کر دیا۔

آسام کے دارالحکومت گوہاٹی میں مسلمان ٹرک ڈرائیور پر پاکستان کا جھنڈا رکھنے کا الزام لگا کر ٹرک ڈرائیور کو درخت سے باندھ کر مارا پیٹا اور پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر گرفتار بھارتی نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کردیا۔ ڈائریکٹر ایمنسٹی انڈیا پروگرام نے کہا پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا کوئی جرم نہیں، ایساکرنا ہر شخص کا ذاتی فعل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں