سندھ دھرتی کیلیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ذوالفقار مرزا

میں اور میرا خاندان ضرورت پڑنے پر جان بھی نچھاور کردیگا، بدین میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے


Nama Nigar February 02, 2013
ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ۔نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ضلع بدین کی تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کی فتح یقینی ہے۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان سندھ کیلیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

جب بھی ضرورت پڑی دھرتی ماں پر جان نچھاور کردینگے۔ ٹنڈو باگو کے دورے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بدین ضلع میں ان کی اہلیہ اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، ان کے فرزند رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا اور انھوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں۔

2

ہماری خدمات ضلع بدین کے عوام کی دلوں میں ہمیشہ یاد رہیں گی، ترقیاتی کام کی وجہ سے مخالفین کے ہوش اڑ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں ضلع بدین کی تمام نشستوں پر پیپلز پارٹی کی فتح یقینی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں