جنرل راحیل کو قواعد کے مطابق این او سی جاری کیا ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی اسلامی فوجی اتحاد میں سرگرمیوں کے بارے میں حکومت پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی، ترجمان


Kamran Yousuf June 22, 2017
پاکستان کی اسلامی فوجی اتحاد میں سرگرمیوں کے بارے میں حکومت پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی، ترجمان۔ فوٹو : فائل

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے ان کیمرا سیشن میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز کے بیان کو میڈیا میں گمراہ کن انداز میں پیش کیاگیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مشیر خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل رٹائرڈ راحیل شریف کو حکومت پاکستان نے این او سی قواعد کے مطابق جاری کیا ہے۔ پاکستان کی اسلامی فوجی اتحاد میں مختلف سرگرمیوں کے بارے میں حکومت ٹی او آرز کی تکمیل پر پارلیمنٹ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔