یوم کشمیر منانے کا آغاز قاضی حسین نے کیا شیخ شوکت

5 فروری کو سول اسپتال سے گاڑی کھاتہ چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی


Numainda Express February 02, 2013
پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیری عوام اور مجاہدین بھارت کے خلاف پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے امیر شیخ شوکت علی نے کہا ہے کہ 5 فروری اہل کشمیر سے اظہار یکجہتی کا دن قاضی حسین احمد کی یاد دلاتا ہے، کیونکہ قاضی حسین احمد نے 5 فروری کو یوم کشمیر منانے کا آغاز کیا تھا، پاکستانی عوام اور عالم اسلام اب قاضی حسین احمد کے بعد پہلا یوم کشمیر منائے گا۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کے لیے صبح11بجے سول اسپتال سے گاڑی کھاتہ چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کریں گے۔

4

حیدرآباد کے عوام ریلی میں بھرپور شرکت کریں تاکہ ثابت ہوجائے کہ وہ بھی کشمیریوں کی حمایت کرتے ہیں اور کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اس کے تمام دریا، راستے، رشتے پاکستان سے ملتے ہیں، پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، کشمیری عوام اور مجاہدین بھارت کے خلاف پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |