کنٹینرز لفٹنگ چارجز کی نقدوصولی کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال

کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل اور کراچی بندرگاہ پر4 ہزار کنٹینرز اپنی منزل مقصود۔۔۔

کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل اور کراچی بندرگاہ پر 4 ہزار کنٹینرز اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے منتظر ہیں۔ فوٹو: فائل

شپنگ ایجنٹس کی جانب سے کنٹینرزلفٹنگ چارجز (کنٹینرلفٹ آن /کنٹینرلفٹ آف) کی مدمیں وصول کی جانے والی نقد رقوم کے خلاف ٹرانسپورٹرزکی ہڑتال کے باعث کراچی انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل، پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل اور کراچی بندرگاہ سے درآمدی وبرآمدی کنسائنمنٹس کی ترسیل جمعہ کو دوسرے دن بھی معطل رہی جس کے باعث کسٹمز ایگزامنیشن وکلیئرنس کی دستاویزات کے حامل 4 ہزار کنٹینرز اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کے منتظر ہیں۔


کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد یحیٰ نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے سبب کنٹینرزکی ترسیل رک گئی ہے جس سے صنعتوں کو خام مال کی دستیابی کے مسائل بھی پیدا ہوگئے۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تووہ ہڑتال کے دائرہ کارکوپورٹ قاسم تک توسیع دے دیں گے۔
Load Next Story