بھارتی شہر دارجیلنگ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی
شہر میں ساتویں روز بھی مکمل ہڑتال ہے اور اسکول اور بازار بند ہیں
بھارتی ریاست آسام کے شہر دارجیلنگ میں علیحدگی کی تحریک زور پکڑ گئی ہے اور گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا پرتشدد احتجاج کا سلسلہ ساتویں روز بھی جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دارجیلنگ کے شہری گزشتہ ایک ہفتے سے خلاف احتجاج کر کے بھارت سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے ہیں، دارجیلنگ میں علیحدگی پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں شدت آ گئی ہے جبکہ شہر میں ساتویں روز مکمل ہڑتال ہے، تمام اسکول و بازار بند اور دیگر کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں۔ دوسری جانب مودی سرکار نے علیحدگی کی تحریک کو دبانے کے لئے انٹرنیٹ کی سہولت معطل کر رکھی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کی بندش انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے
دارجیلنگ میں علیحدگی پسند رہنما گورکھا جانموتی مورچا کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت تشدد سے باز نہیں آئے گی، کسی قسم کے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں تقریباً 27 کے قریب علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، آسام کے علاوہ مقبوضہ کشمیر، مانی پور، میگھالیا، ناگا لینڈ اور خالصتان کی تحریکیں بھی جاری ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی حکومت اقلیتوں اوراظہار رائے کی آزادی کو تحفظ دینے میں ناکام رہی