بدامنی کے خاتمے کیلیے حساس علاقوں میں اضافہ نفری تعینات کی جائے آئی جی

کرائم برانچ ، سی آئی ڈی اور ٹریننگ کی نفری طلب کی جائے،علمااورشہریوںکی ہلاکتوں کامقدمات کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت


Staff Reporter February 02, 2013
آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری احکامات جاری کیے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

انسپکٹرجنرل پولیس سندھ فیاض احمد لغاری نے امن وامان کے حوالے سے سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کرائم برانچ ، سی آئی ڈی اور ٹریننگ سینٹرز وغیرہ سے فوری طور پر پولیس نفری کو کراچی کے متاثرہ اورحساس علاقوں میںاضافی طور پر تعینات کیا جائے اور اس سلسلے میں24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کی جائے۔

آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کی صدارت میں سینٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ نے امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری احکامات جاری کیے۔



اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے کراچی میں بدامنی کے واقعات اورفائرنگ کے نتیجے میں علمائے کرام اورشہریوں کی ہلاکتوں کے سلسلے میں درج مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے ضمن میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی تفتیشی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ کراچی کے تمام زونل ایس ایس پیز ، ایس پیزکی جانب سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کے تحت کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری احکامات جاری کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں