اسلام آباد سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

ملزم سعید شاہ ایک کلو آئس ہیروئن بحرین لے جانا چاہتا تھا، اے ایس ایف


ویب ڈیسک June 22, 2017
گرفتار ملزم نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، اے ایس ایف۔ فوٹو: فائل

اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اے ایس ایف نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئرلائن کی پرواز جے ایف 771 کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ برآمد کی گئی ہیروئن کی مالیت انٹرنیشنل مارکیٹ میں کروڑوں روپے بنتی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اے ایس ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سعید شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے ہیروئن اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی، گرفتار ملزم کا تعلق مردان سے ہے اور اسے ابتدائی تفتیش کے بعد اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں