بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہے عبدالباسط

نئی دہلی نے پیشگی شرائط کی رٹ جاری رکھی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے، پاکستانی ہائی کمشنر


ویب ڈیسک June 22, 2017
مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے،عبداالباسط. فوٹو: فائل

بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان تمام تنازعات کو بات چیت سے حل کرنے کا خواہاں ہے لیکن بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گے۔

کشمیری جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا چاہیے تاہم پاکستان بھارت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگ رہا۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی عدالت کے فیصلے تک کلبھوشن کی سزا پر عملدرآمد نہیں ہوگا، عبدالباسط

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال توجہ طلب ہے اور مسئلے کے حل کے لیے بات چیت کی ضرورت ہے تاہم اگر نئی دہلی نے پیشگی شرائط کی رٹ جاری رکھی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔

پاکستانی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن قائم نہیں کیا جا سکتا، مسئلہ کشمیر کو عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی کیلئے لڑنے والے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار نہیں دیا جاسکتا، عبدالباسط

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں