لاہورہائیکورٹ بارمیں وزیراعظم کے حق میں نعرے لگانے والے پرتھپڑوں کی بارش

نعرہ بازی کرنے والے نامعلوم شخص پروکلا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورتھپٹروں کی بارش کردی


ویب ڈیسک June 22, 2017
وکلا ہرجمعرات کو وزیراعظم کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں: فوٹو: ایکسپریس

ہائیکورٹ بارکے اجلاس کے دوران وکلا نے وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کرنے والے نامعلوم شخص پر تھپٹروں کی بارش کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورہائیکورٹ بارمیں وکلاء کا ہفتہ وار احتجاج اور اجلاس جاری تھا کہ اچانک اجلاس کے دوران نامعلوم شخص نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی شروع کردی۔

دوران اجلاس نعرہ بازی کرنے والے سول نامعلوم شخص پروکلا نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اورتھپٹروں کی بارش کردی تاہم بعد میں وکلا نامعلوم شخص کی شناخت کے لئے سیکیورٹی روم لے گئے۔

واضح رہے کہ وکلا ہرجمعرات کو وزیراعظم کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں