مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار میں تلخ کلامی
جس کو غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالا جا کر کرے، مریم اورنگزیب
سپریم کورٹ کے باہر ڈائس حاصل کرنے کے لئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب اور پی ٹی آئی رہنما عظمیٰ کاردار میں تکرار ہوگئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیرمملکت مریم اورنگزیب سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے طویل گفتگوکررہی تھیں کہ اچانک پیچھے کھڑی پی ٹی آئی رہنما عظمی کاردارنے کہا کہ گفتگو بہت طویل ہوگئی ہم گرمی میں کھڑے ہیں، اب ڈائس چھوڑ دیں ہمیں بات کرنی ہے۔
عظمیٰ کاردار کا جان بوجھ کر لمبی تقریر کرنے کا الزام لگانے پرمریم اورنگزیب نے کہا کہ اب میں بولوں گی جو کرنا ہے کرلیں اور پھر مریم اورنگزیب نے ڈائس سنبھالے رکھا جب کہ سپریم کورٹ سے واقعے کا نوٹس کا بھی مطالبہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی تماشہ اوربلوہ پارٹی ہے، جب بھی ان کی مرضی کے مطابق کام نہیں ہوتا تو یہ اس طرح ہراساں کرتے ہیں، جس کو غنڈہ گردی کرنی ہے وہ بنی گالہ جا کرکرے۔