متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ ویڈیو اور وائس کال فیچرز اچانک بحال
یو اے ای میں واٹس ایپ سمیت کسی بھی کمپنی کو ویڈیو اور وائس کالز کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے شہریوں میں اُس وقت اچانک خوشی کی لہر دوڑ گئی جب انہیں معلوم ہوا کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے ویڈیو اور وائس کال فیچرز بحال ہوگئے ہیں۔
یو اے ای میں واٹس ایپ سمیت کسی بھی کمپنی کو ویڈیو اور وائس کالز کی سہولت فراہم کرنے کی اجازت نہیں اور وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول (وی او آئی پی) کو استعمال کرتے ہوئے کی جانے والی ویڈیو اور وائس کالز بلاک تھیں۔
جب یو اے ای کے شہریوں کو معلوم ہوا کہ اب وہ واٹس ایپ کے ذریعے ویڈیو کالز بھی کرسکتے ہیں تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اس خوشخبری کو شیئر کیا تاکہ کوئی اس سہولت سے فائدہ اٹھانے سے محروم نہ رہ جائے۔
عرب اخبار کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے مذکورہ فیچرز بحال ہونے کے بعد یو اے ای کے شہری اتصلات اور دیگر نیٹ ورکس پر ویڈیو کالز کرنے کے اہل ہوگئے جب کہ وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین بھی اس سے مستفید ہورہے ہیں۔
یہ واضح نہیں کہ واٹس ایپ کے یہ فیچر مستقل طور پر بحال ہوگئے ہیں یا پھر کچھ دنوں بعد بند ہوجائیں گے کیوں کہ وی او آئی پی سروسز کے حوالے سے حکومت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور ساتھ ہی ان فیچرز کے بحال ہونے کے حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔