این جی او کے رضاکاربازیاب نہ ہوسکے گاڑی حب سے برآمد
ہمایوں نے کچھ عرصہ قبل این جی او میں ملازمت اختیار کی ،اغوا کاروں نے رابطہ نہیں کیا ،اہلخانہ.
مقامی این جی او کے مغوی رضا کاروں کی بازیابی کیلیے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی، پولیس نے گاڑی حب چوکی سے برآمد کرلی۔
مغویوں کے اہلخانہ سے بھی ملزمان نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے،جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ماڑی پور کے علاقے سے نامعلوم ملزمان نے مقامی این جی او کے رضا کاروں کو ان کی ہائی روف سمیت اغوا کرلیا تھا، ملزمان نے گاڑی میں موجود خواتین کو کچھ دور جاکر اتار دیا تھا ،ایکسپریس کو ایس ایچ او ماڑی پور شفیق تنولی نے بتایا کہ پولیس نے ہائی روف حب چوکی سے برآمد کرلی ہے۔
دریں اثنا مغوی ہمایوں کے رشتے دار شکیل نے ایکسپریس کو بتایا کہ ہمایوں 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے ، ہمایوں ناظم آباد کا رہائشی ہے جبکہ اس کے والد کی پاپوش نگر میں گوشت کی دکان ہے، شکیل نے مزید بتایا کہ ہمایوں نے کچھ عرصہ قبل ہی این جی او میں ملازمت اختیار کی تھی، ہائی روف بھی اس کی اپنی ذاتی ہے ، شکیل نے بتایا کہ انھیں کبھی کوئی دھمکی نہیں ملی تھی، اغوا کے بعد بھی ملزمان کی جانب سے اب تک کوئی ٹیلی فون کال موصول نہیں ہوئی ہے شکیل نے تصدیق کی کہ پولیس نے ہائی روف بازیاب کرالی ہے۔