پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج
پی ٹی آئی نے پارٹی کے اصل آئین کو معطل کرکے الیکشن کرائے لہٰذا انہیں کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن میں چیلنج کر دیے گئے جب کہ درخواست میں کہا گیا کہ پارٹی اصل آئین کو معطل کرکے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع صوابی کے صدر شاہ ملک یوسفزئی نے 13 جون کو ہونے والے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی جس میں پارٹی انتخابات کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی نے پارٹی کے اصل آئین کو معطل کرکے الیکشن کرائے جو غیرقانونی وغیرآئینی ہیں لہٰذا الیکشن کمیشن انہیں کالعدم قرار دے اور تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کو معطل کرتے ہوئے دوبارہ اپنی نگرانی میں کرانے کا حکم دے۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 13 جون کو انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئیں جس کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات میں انصاف پینل نے 1لاکھ 89 ہزار55 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی۔